Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

گورنر کے پی کی سینیئر وزیر سے ملاقات، عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر حکومت سندھ کی تعریف

Share It:

[ad_1]


کراچی:

گورنر خیبر پختونخوا کی کراچی میں سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی، فیصل کریم کنڈی نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر حکومت سندھ کی تعریف اور بجٹ پاس ہونے پر مبارکباد بھی دی۔

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی کی جانب سے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں حکومت سندھ کے اقدامات کی تعریف کی گئی۔

ملاقات میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کو بھی حکومت سندھ کی طرح پنک بسز، پنک ٹیکسیز اور پنک اسکوٹیز جیسے اقدامات کرنے چاہئیں، تمام صوبے خواتین کو بااختیار بنانے کے حکومت سندھ کے منصوبوں جیسے اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی اور پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت سندھ کی تقلید کرنی چاہیے۔ شہید بی بی نے خواتین کو بااختیار بنانے کی بنیاد رکھی، صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس ویژن کو آگے بڑھایا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے خواتین کے لیے بی آئی ایس پی پروگرام شروع کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں خواتین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دیے۔

گورنر کے پی نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ خیبرپختونخوا میں بھی پنک بسز، پنک اسکوٹیز اور پنک ٹیکسیز شروع کی جائیں۔ ٹرانسپورٹ کی جس طرح کی سہولیات حکومت سندھ فراہم کر رہی ہے ایسی سہولیات کوئی اور صوبہ فراہم نہیں کر رہا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم خواتین کو صرف سفری سہولیات نہیں بلکہ خود مختاری دے رہے ہیں اور وقار کے ساتھ سفر کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ یہ ویژن صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ہے، جس پر سندھ حکومت نے پوری سنجیدگی سے عمل درآمد کیا۔

سینیئر وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ تمام صوبوں سے تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ خواتین کی ترقی اور ان کو بااختیار بنانے کو قومی پالیسی کا حصہ بنایا جا سکے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول