Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

متھیرا ایک مرتبہ پھر بولڈ لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

Share It:

[ad_1]

مشہور میزبان اور اداکارہ متھیرا ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہوگئیں۔

ان دنوں متھیرا ایک نجی ٹی وی پر پروگرام کر رہی ہیں جہاں وہ سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کرتی ہیں۔ تاہم ان کے حالیہ پروگرام کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر بولڈ لباس کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متھیرا نے پروگرام میں ایک فٹنگ باڈی کون لباس زیب تن کیا، جس میں ان کی ٹانگیں نمایاں نظر آئیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے لباس کو ٹی پروگرام کے لحاظ سے غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کئی صارفین نے ان پر تنقید کی ہے۔

بعض صارفین نے اسے پاکستانی ثقافت اور اسلامی اقدار کے منافی قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا، "اگر یہ پاکستان میں ہو رہا ہے تو استغفراللہ، ہم بیرونِ ملک ہو کر بھی اپنی اقدار کی حفاظت کرتے ہیں۔” کئی افراد نے حکومت سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب کچھ افراد نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شاید متھیرا پینٹ پہننا بھول گئی تھیں۔ یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب متھیرا کو بولڈ لباس پر ٹرول کیا گیا ہو وہ اس سے قبل بھی اسی وجہ سے موضوعِ بحث رہ چکی ہیں۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول