Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کافی خواتین کی عمر میں اضافہ کرسکتی ہیں، حیرت انگیز تحقیق

Share It:

[ad_1]

دنیا بھر میں ہوئے حالیہ مطالعات سے ملنے والی شواہد کی روشنی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ معتدل مقدار (3 سے 4 کپ روزانہ) کافی پینے سے خواتین کی عمر میں اضافہ اور صحت بہتر ہو سکتی ہے۔

ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کافی پینے سے خصوصاً درمیانی عمر کی خواتین میں صحت مند طویل زندگی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

پہلی تحقیق ہارورڈ یونیورسٹی کی ہے جو 30 سال پر محیط ہے۔ اس میں 47,000 سے زائد خواتین (عمر 45 سے 60 سال) پر تحقیق کی گئی جس میں 3,700 صحت مند خواتین کی نشاندہی ہوئی

روزانہ 2 سے 4 کپ کافی پینے والی خواتین کے صحت مند بڑھاپے کے امکانات میں 2 سے 5٪ اضافہ ہوا۔ مزید برآں صرف کیفین ہی نہیں، بلکہ کافی میں موجود polyphenols اور antioxidants نے سوزش کم کی، دماغی فنکشن بہتر کیا اور شوگر اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بھی کم ہوا۔

85 مطالعات کا تجزیے نے یہ بھی ظاہر کیا کہ معتدل کافی پینے سے اوسطاً 1.8 سال صحت مند زندگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ دل کی بیماری، کینسر، سانس، ذیابیطس اور دماغی بیماریوں سے ممکنہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔

بی بی سی نے بھی رپورٹ کیا کہ 3 کپ روزانہ سے عمر میں 1 سے 2 سال اضافہ ہوتا ہے۔ جگر کی صحت، دماغی تیزی، موڈ میں بہتری، اور ڈپریشن کے خطرے میں کمی بھی نوٹ کی گئی۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول