Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

انسداد پولیو مہم: 4 کروڑ 50 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے

Share It:

[ad_1]

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق حالیہ انسداد پولیو مہم کے دوران ملک بھر میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔

وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر پولیو کا دورہ کرتے ہوئے حالیہ انسداد پولیو مہم کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر صحت نے بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ ’’بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے بار بار ویکسینیشن ناگزیر ہے، جبکہ معمول کی حفاظتی ویکسین ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔

ڈاکٹر مختار بھرتھ نے واضح کیا کہ حفاظتی ٹیکوں کی کوریج میں بہتری لانا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ پولیو کے خاتمے کے لیے حفاظتی ٹیکوں کی کوریج بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے، خاص طور پر ہائی رسک علاقوں میں۔

وزیر صحت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم ملک کو پولیو سے مکمل طور پر پاک بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘

حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، حالیہ مہم میں ملک بھر میں خصوصی توجہ دے کر ویکسینیشن کے عمل کو مؤثر بنایا گیا۔ وزارت صحت کے مطابق، پولیو کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مل کر کام کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے عوامی سطح پر آگاہی اور والدین کی مکمل تعاون ضروری ہے۔ وزارت صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ملک کو جلد از جلد پولیو سے پاک کیا جا سکے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول