Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ترکیہ کی ’آیا صوفیہ مسجد‘ میں آگ لگانے کی کوشش امام نے ناکام بنادی؛ ویڈیو وائرل

Share It:


ترکیہ کی تاریخی مسجد ’’آیا صوفیہ‘‘ میں نماز مغرب کے بعد ایک بدبخت نے آگ لگانے کی کوشش کی جسے گرفتار کرلیا گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص نے نماز کے بعد مسجد میں داخل ہو کر "رحل” کے نیچے کچھ اوراق چھپائے اور اس پر تیل چھڑک کر آگ لگادی۔

اس سے پہلے کے کوئی بڑا سانحہ رونما ہوتا، امام مسجد نے فوری طور پر صورت حال کو سنبھالا اور اوراق میں لگی آگ کو بجھا دیا۔

امام مسجد نے نہ صرف آگ بجھائی بلکہ سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بھی فوری پر مطلع کیا جس کے باعث ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکی۔ 

 واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک نامعلوم شخص نے مسجد کے اندر کاغذات کو آگ لگانے کی کوشش کی۔

اطلاعات کے مطابق، تاہم مسجد کے امام نے فوری طور پر صورتحال پر قابو پاتے ہوئے آگ بجھا دی اور آگ کو پھیلنے سے روک لیا۔

مسجد کے سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزم سے آتش گیر مادہ بھی برآمد کیا اور اُسے پولیس کے حوالے کردیا۔ تفتیش کا عمل جاری ہے۔

تاحال ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی واقعے کے محرک کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش ابتدائی مراحل ہیں۔ مکمل تحقیقات کے بعد ملزم اور واقعے سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیاجائے گا۔

اس واقعے کے بعد مسجد کی سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول