Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسرائیل نے متنازع ای ون بستی کے قیام کی منظوری دے دی

Share It:


اسرائیل نے عالمی اعتراضات اور تنقید کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور مقبوضہ مغربی کنارے میں متنازع E1 منصوبے کی منظوری دیدی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع کے منصوبہ بندی کمیشن نے مغربی کنارے اور مشرقی القدس کو علیحدہ کرنے والے رہائشی مںصوبے (E1) کی حتمی منظوری دے دی۔

خیال رہے کہ اس منصوبے کے تحت متنازع زمین پر تقریباً 3 ہزار 400 رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے جسے فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تصور کیا جا رہا ہے۔

اس زمین پر یہودی آبادکاری کا منصوبہ اسرائیل کا دیرینہ خواب رہا ہے لیکن شدید عالمی دباؤ اور تنقید کے باعث وہ اس پر عمل درآمد نہیں کر پا رہا تھا۔

تاہم چھ روز قبل اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل اسموتریچ نے ای ون بستی کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے ہم فلسطینی ریاست کے تصور کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیں گے۔

اس اعلان کے سامنے آتے ہی اقوام متحدہ، یورپی یونین اور عالمئی تنظیموں نے شدید مخالفت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا تھا کہ اسرائیل کا یہ جارحانہ اقدام امن کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہوگا۔

فلسطینی وزارتِ خارجہ نے اس منصوبے کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی تھی جبکہ جرمن حکومت نے بھی اس پر سخت تحفظات ظاہر کیے تھے۔

اس کے باوجود اسرائیل کا متنازع منصوبے کی منظوری دینا ظاہر کرتا ہے وہ مشرق وسطیٰ میں کیا عزائم رکھتا ہے اور تاحال اپنی توسیع پسندانہ پالیسی پر کاربند ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول