Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ یقینی بنانے کے لیے کسانوں کی تربیتی مہم کا آغاز کردیا ہے

Share It:

سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ یقینی بنانے کے لیے کسانوں کی تربیتی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ صوبائی وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کے مطابق اس منصوبے میں کسانوں کو جدید طریقۂ کاشت، فصل کی بہتر پیداوار، پودوں کی نشوونما، کم پانی میں کاشت اور کیڑوں کے تدارک کے حوالے سے عملی تربیت دی جارہی ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ صوبے میں غذائی تحفظ بھی مضبوط ہوگا۔

وزیر زراعت نے بتایا کہ کلائمٹ سمارٹ ایگریکلچر منصوبہ سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت شروع کیا گیا ہے، جو 5 سال تک جاری رہے گا اور 2028 میں مکمل ہوگا۔ منصوبے کے تحت 180 فیلڈ اسکول قائم کیے جائیں گے، جہاں 4 ہزار 500 کسانوں کو تربیت دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی زرعی شعبے کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے، جس سے فصلیں متاثر ہورہی ہیں اور کسان معاشی نقصان اٹھا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول