Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

چوہدری شجاعت پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب

Share It:



اسلام آباد:

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ لاہور میں پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر محمد طارق حسن اور سیکرٹری سہیل انور نے ملاقات کی۔

چوہدری شجاعت حسین نے ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پہلی بار پانچ گولڈ میڈل لانے پر طارق حسن اور سہیل انور کو مبارکباد دی۔

طارق  حسن نے کہا کہ ملک اور قوم کے لئے چوہدری شجاعت حسین کی خدمات لازوال ہیں جو  فیڈریشن  اور پاکستان کے باڈی بلڈرز کے لئے سود مند ثابت ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان کے ایتھلیٹ مزید میڈل لائیں اور ان کے مالی معاملات بھی بہتر ہو سکیں جس پر سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت نے رضا مندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھلاڑی قومی ہیروز ہوتے ہیں  پاکستان ہمارا ملک ہے اور ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔

پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سہیل انور کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کے چیئرمین بننے سے ملک میں باڈی بلڈنگ کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ لاہور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول