اقوام متحدہ میں سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ یہ اجلاس 80ویں جنرل اسمبلی کے دوران آج منعقد ہوگا جس میں وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج سے 26 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں موجود رہیں گے اور اس دوران مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔



