Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Accident on the set of Stranger Things 19-year-old girl dies after falling from abandoned building

Share It:


نیٹ فلیکس کی مقبول سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کے سیٹ کے طور پر مشہور متروکہ عمارت نے ایک نوجوان لڑکی کی جان لے لی۔

19 سالہ لیاہ پالمیوروٹو جمعہ کی رات اپنے دوستوں کے ساتھ عمارت دیکھنے گئی، جہاں وہ اچانک پانچ منزلہ عمارت کی چھت سے نیچے جاگری اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

مذکورہ عمارت کو 1960 کی دہائی میں مرکزی ذہنی صحت اسپتال کے طور پر استعمال کیا گیا تھا، بعد میں نیٹ فلیکس کی سیریز میں ہاکنز نیشنل لیباریٹری کے طور پر دکھایا گیا۔ 2024 میں عمارت کو عوام کے لیے بند کر دیا گیا تھا، مگر کچھ افراد اس کی تاریخی اور فلمی شہرت کی وجہ سے اسے دیکھنے کی کوشش کرتے رہے۔ پولیس کے مطابق لیاہ اور اس کے دوست نے جالی دار باڑ پار کرکے داخل ہونے کی کوشش کی، حالانکہ واضح طور پر ’داخلہ منع ہے‘‘ کا انتباہ موجود تھا۔

ڈی کالب کاؤنٹی پولیس اور ایموری یونیورسٹی پولیس عمارت کے اندر واقع حادثے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ لیاہ کے گرنے کی وجہ کیا تھی، آیا وہ غلط قدم اٹھا بیٹھی، عمارت کا ڈھانچہ کمزور تھا، یا کوئی اور وجہ کارفرما تھی۔ پولیس نے بتایا کہ عمارت کئی حصوں میں خطرناک حالت میں ہے، جس کی وجہ سے اسے عوام کی رسائی سے دور رکھا گیا ہے۔

لیاہ کے والد ٹوڈ پالمیوروٹو جونیئر نے اپنی بیٹی کو ’پرفیکٹ اور سچا مہم جو‘ قرار دیتے ہوئے نوجوانوں کو سخت پیغام دیا کہ وہ متروکہ مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

حادثے کے بعد اسٹرینجر تھنگز کے مداحل اور سوشل میڈیا صارفین اس واقعے پر غم و حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ بہت سے افراد نے نوجوانوں کو خطرناک اور بند مقامات سے دور رہنے کی وارننگ دی ہے۔ کچھ نے بتایا کہ وہ بھی اکثر اسی عمارت کو دیکھنے آتے تھے مگر اب وہاں اضافی سیکیورٹی موجود ہے۔

یہ واقعہ یاد دلاتا ہے کہ سچ اور افسانے کے درمیان فاصلے کبھی بہت کم ہوتے ہیں، اور ایک لمحے کی بے احتیاطی کسی کی زندگی چھین سکتی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول