Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Astrologers Predict Divorce for Hania Aamir in 2026

Share It:


ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ماہر نجومیوں نے حیران کن پیش کوئی کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر کی 2026 میں طلاق ہوسکتی ہے، حالانکہ اداکارہ کی اب تک شادی بھی نہیں ہوئی ہے۔ 

ہانیہ عامر پاکستان کی ایک نمایاں اور مقبول ترین اداکارہ ہیں، جن کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں۔ اس وقت وہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے اپنے ہٹ ڈرامے ’میری زندگی ہے تو‘ میں شاندار اداکاری پر خوب داد سمیٹ رہی ہیں۔

مداح ان کی اداکاری اور سوشل میڈیا پر موجودگی کو بے حد پسند کرتے ہیں، تاہم کیریئر کے ساتھ ساتھ لوگ ان کی ذاتی زندگی میں بھی گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں ہانیہ عامر اپنے پرانے دوست گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ تعلقات کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔

ندا خان کے مارننگ شو رائز اینڈ شائن کے پروگرام میں اینکرز کے سوالات پر نجومیوں نے اداکارہ کے پیدائشی زائچے اور زائچۂ فلکی (ہاروسکوپ) کا جائزہ لیتے ہوئے ان کے مستقبل سے متعلق پیش گوئیاں کیں۔ 

متعدد نجومیوں نے ہانیہ عامر کی رواں سال شادی حتیٰ کہ طلاق تک کی پیشگوئیاں بھی کی ہیں۔

نجومی سامعہ خان نے ہانیہ عامر کے پیدائشی زائچے اور ہاروسکوپ کی بنیاد پر ان کی زندگی کے ممکنہ واقعات پر روشنی ڈالی۔ 

سامعہ خان نے دعویٰ کیا کہ میرے پاس ہانیہ عامر کی تاریخِ پیدائش اور فلکیاتی حسابات (زائچہ) موجود ہیں جس کے حساب سے ان کے دو نکاح ہوسکتے ہین۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ میرا مشورہ یہ ہے کہ ہانیہ اس وقت اپنی توجہ کیریئر پر رکھیں اور شادی سے گریز کریں، اگر وہ اس وقت شادی کرتی ہیں تو علیحدگی کے قوی امکانات ہیں، جو ان کی شخصیت پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔

ایک اور نجومی کنان چوہدری نے کہا کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ہانیہ عامر اس سال شادی کر سکتی ہیں اوران کا ایک مضبوط تعلق دکھائی دے رہا ہے اور وہ اپنے رشتے کو شادی میں بدل سکتی ہیں۔

نجومی علی محمد نے کہا کہ میں ہانیہ عامر کے تعلقات دیکھ رہا ہوں، مگر وہ جلد شادی نہیں کریں گی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول