Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Celina Jaitly has filed a comprehensive domestic violence complaint

Share It:


بھارتی اداکارہ سلینا جیٹلی نے اپنے شوہر اور ہوٹل انڈسٹری کی معروف شخصیت یپٹر ہاگ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کروادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 44 سالہ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں اولاد کی پیدائش کے تین ہفتے بعد شوہر نے نہ صرف گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ جبری طور پر گھر سے بے دخل بھی کردیا تھا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پیٹر نے دھکے دیے، گھڑی چھینی اور انہیں اُس وقت گھر سے باہر نکالا جب وہ بچے کو دودھ پلا رہی تھیں۔ اداکارہ کے مطابق انہوں نے معمول کے مطابق کپڑے پہننے کی مہلت مانگی تو پیٹر نے دھکا دے کر گھر سے نکالا۔

اداکارہ نے ان سارے معاملات کے پیش نظر اپنے شوہر کے خلاف نفسیاتی اور جسمانی اور گھریلو تشدد کا مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے۔

اداکارہ نے خواتین کے خلاف گھریلو تشدد کیلیے کام کرنے والے ادارے کو بھی اپنی درخواست دی جبکہ گھریلو تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا۔

سلینا نے اپنی درخواست میں لکھا کہ ’جس وقت یہ واقعہ پیش آیا میرے ٹانکے خشک تک نہیں ہوئے تھے اور مجھے پیدل چلنے میں شدید تکلیف تھی جبکہ میں نے شوہر سے درخواست بھی کی کہ وہ ایسا نہ کرے‘۔

سابق اداکارہ کے مطابق شوہر نے جواب میں کہا کہ ’تم میزی زندگی سے دفعہ ہوجاؤ اور پھر مجھے نرسنگ والے کپڑوں میں ہی گھر سے باہر دھکیل دیا جس پر پڑوسی نے آکر مدد کی۔

اداکارہ نے اپنے آسٹریلوی شوہر کے خلاف بھارت کی عدالت میں درخواست دی اور انکشاف کیا کہ شادی کے بعد 15 سالوں سے اُن کو 9 قسم کے تشدد کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے شوہر سے 50 کروڑ روپے ہرجانے اور 10 لاکھ بھارتی روپے ماہانہ معاوضے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

اداکارہ کی درخواست پر کیس کی سماعت ہوگئی جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے پیٹر ہاگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی تاریخ 12 دسمبر مقرر کردی ہے۔

#courage #divorce | In the middle of the strongest most turbulent storm of my life I never imagined I would spend fighting alone, without any parents, without any support system I never thought there would come a day without all the pillars on which the roof of my world once… pic.twitter.com/J3algtzAO0

— Celina Jaitly (@CelinaJaitly) November 27, 2025

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اب حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ میرا گزار مشکل ہوگیا اور میں والدین یا بغیر کسی سپورٹ کے اکیلے حالات سے لڑ نہیں سکتی۔

انہوں نے کہا ہک ’میں نے سوچا تھا کہ میں اکیلی ہوگئیں ہوں کیونکہ ماں باپ، بہن بھائی یا بچے میرے ساتھ نہیں اور نہ ہی کوئی مجھ سے پیار کرتا ہے نہ کسی کو میری پرواہ ہے مگر میں ایک فوجی کی بیٹی ہے اور خود سے وعدہ کیا ہے کہ اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کا حساب اور انصاف لوں گی‘۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول