Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Consideration Underway to Run Modern Trains on Various Railway Tracks in Khyber Pakhtunkhwa

Share It:



پشاور:

خیبرپختونخوا حکومت اور پاکستان ریلوے کے مابین تعاون و اشتراکِ کار بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت ریلوے سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوہاٹ تا خرلاچی 192 کلومیٹر نیا ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا، کوہاٹ تا خرلاچی ریلوے منصوبے پر 642 ملین ڈالر لاگت آئے گی اور منصوبہ دو سال میں مکمل ہوگا۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ کوہاٹ تا خرلاچی ٹرین سروس سے سفری سہولیات کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، کوہاٹ خرلاچی ٹرین سروس وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا کے مختلف ریلوے ٹریکس پر جدید ٹرینیں چلانے پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ریلوے منصوبوں کے لیے ٹائم لائنز کے ساتھ پلان تیار کرنے اور صوبے کے دیگر بڑے شہروں میں بھی ٹرینیں چلانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے کے عوام کے مفاد میں پاکستان ریلوے کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

اجلاس میں جمرود تا لنڈی کوتل 32 کلومیٹر ٹریک پر سفاری ٹرین چلانے پر بھی تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔ صوبے کے قدیم و تاریخی ریلوے اسٹیشنز کی بحالی، صفائی، تزئین و آرائش اور ٹریکس کے اطراف گرین بیلٹس کی تعمیر پر غور کیا گیا۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، سیکرٹری پاکستان ریلوے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول