Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Government jobs – ایکسپریس اردو

Share It:


صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ جاب پورٹل پر سرکاری ملازمتوں کے اشتہارات جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت سیکریٹری کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں تمام محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں جاب پورٹل، پینشن معاملات، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، آڈٹ پیراز اور دیگر اہم امور پر غورکیا گیا۔

چیف سیکریٹری سندھ نے ہدایت کی ہے کہ جاب پورٹل پر جن محکموں نے تاحال ملازمتوں کے اشتہارات جاری نہیں کیے، وہ جنوری کے آخر تک جاری کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرایہ داروں کی معلومات کے اندراج کیلیے  ایپلی کیشن متعارف

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے، محکمہ قانون، سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سے تمام سمریاں وزیر اعلیٰ کو ڈیجیٹل فارمیٹ میں ارسال کی جائیں۔

آصف حیدر شاہ نے ہدایت کی ہے کہ وزیراعظم کمپلینٹ سیل سے موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے اور تمام سیکریٹریز ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین کے پنشن کیس ایک سال اور میڈیکل ری ایمبرسمنٹ کے کیسز 6 ماہ کے اندر نمٹائے جائیں، تمام سیکریٹری کمپلینٹ ریڈریسل مینیجمینٹ مکینزم بنائیں اور سیکریٹری دفاتر میں وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

اجلاس کے آخر میں چیف سیکریٹری سندھ نے تمام محکموں کو عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول