Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Indian actress breaks silence on rumours linking to Shubman Gill

Share It:


بھارتی اداکارہ ردھیما پنڈت نے انڈین ٹیم کے کپتان شبمن گل سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔

کرکٹرز اور فلم یا ٹی وی ستاروں سے متعلق افواہیں اکثر سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے پھیل جاتی ہیں اور ایسا ہی کچھ ٹی وی اداکارہ ردھیما پنڈت اور بھارتی کرکٹر شبھمن گل کے درمیان مبینہ تعلق کی خبروں کے ساتھ بھی ہوتا نظر آیا۔

ھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی مہینوں سے سوشل میڈیا پوسٹس اور کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اداکارہ ردھیما پنڈت اور شبمن گل ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

کچھ لوگوں نے تو یہاں تک دعویٰ کیا تھا کہ دونوں دسمبر 2024 میں جے پور میں خاموشی سے شادی کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، تاہم ردھیما کا کہنا ہے کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں۔

35 سالہ اداکارہ جو بھارتی ڈرامے میں ’راجنی‘ کے کردار سے مشہور ہوئیں، عموماً وہ تنازعات سے دور رہنا پسند کرتی ہیں۔

ایک حالیہ انٹریو کے دوران بھارتی کپتان کو ڈیٹ کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، میں ایک غیر متنازع شخصیت ہوں اور اسی طرح رہنا چاہتی ہوں، میں نے کبھی کسی کے ساتھ غلط نہیں کیا اور نہ ہی کسی کے بارے میں غلط بات کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں صرف اسکرین پر رومانس کرنے والی بھی نہیں ہوں، بنیادی طور پر میں بہت بورنگ انسان ہوں اور آپ لوگ میرے بارے میں کوئی اسکینڈل یا منفی بات نہیں نکال سکتے۔

فلم ’سکندر کا مقدر‘ کی اداکارہ نے اس سے پہلے بھی ایک انٹرویو میں ان افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس کرکٹر کو ذاتی طور پر جانتی بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا ’نہیں سب سے پہلے تو میں انہیں (شبمن گل) جانتی ہی نہیں ہوں، مجھے لگتا ہے وہ ایک شاندار اسپورٹس پرسن ہیں، لیکن میں انہیں نہیں جانتی‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کبھی میری ان سے ملاقات ہوئی تو مجھے یقین ہے کہ ہم اس بات پر ہنسیں گے کیوں کہ وہ بہت ہی کیوٹ ہیں، مگر بدقسمتی سے ایسا کچھ نہیں ہو رہا۔

خیال رہے کہ 26 سالہ کرکٹر شبھمن گل ماضی میں بھی اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا حصہ بنتے رہے ہیں۔

اس سے پہلے ان کا نام سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارا ٹنڈولکر اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان سے بھی جوڑا جاتا رہا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول