Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ITCN Asia 2026 Opens a New Chapter of Innovation and Business Opportunities in Pakistan’s IT Sector

Share It:


پاکستان میں ٹیکنالوجی کا شعبہ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اب نہ صرف جدت کی علامت بن چکا ہے بلکہ سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کے حوالے سے بھی عالمی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

اسی سلسلے میں پاکستان کا ممتاز اور عالمی معیار کا ٹیکنالوجی ایونٹ آئی ٹی سی این ایشیا 2026، 17 سے 19 جنوری تک لاہور میں منعقد ہوگا۔

ایونٹ کے منتظمین کے مطابق تین روزہ نمائش میں 800 سے زائد اسٹالز لگائے جائیں گے، جبکہ دنیا بھر سے 3,500 سے زائد معروف ٹیکنالوجی کمپنیاں شرکت کریں گی۔ نمائش میں وفاقی و صوبائی وزراء، صنعتکار، بین الاقوامی ماہرین، سرمایہ کار اور 100 سے زائد غیر ملکی وفود کی شرکت متوقع ہے۔

عالمی سطح کے ٹیک ماہرین نے آئی ٹی سی این ایشیا 2026 میں شرکت پر دلی مسرت اور جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئی ٹی شعبہ خطے میں تیزی سے ایک مضبوط ڈیجیٹل مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔

اس موقع پر گروپ ڈائریکٹر ای کامرس گیٹ وے عمیر نظام نے کہا کہ وہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ’’رائزنگ پاکستان‘‘ کا وژن دیا، جس سے آئی ٹی سیکٹر میں اعتماد اور سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلے ہیں۔

منتظمین کے مطابق آئی ٹی سی این ایشیا گزشتہ دو دہائیوں سے پاکستان کو خطے میں ٹیکنالوجی اور جدت کا ابھرتا ہوا مرکز بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ آئی ٹی سی این ایشیا 2026 پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی جانب ایک مضبوط، فیصلہ کن اور دور رس قدم ثابت ہوگا۔

ایس آئی ایف سی کی مؤثر معاونت نے آئی ٹی سیکٹر میں نئی جہتیں متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو عالمی سطح پر مضبوط بنیاد فراہم کی ہے، جس سے ملکی آئی ٹی صنعت کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی میں مدد مل رہی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول