Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

King of sultan waseem akram warn and advice to pakistanies

Share It:


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بولر المعروف سوئنگ کے سلطان نے سال نو کی آمد پر پاکستانیوں کو خبردار کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ ڈنگروں کی طرح کھانا چھوڑ دیں۔

سوئنگ کے سلطان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنا ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں اور تمام پاکستانیوں کی سال نو 2026 کی مبارک باد دی۔

وسیم اکرم نے اپنے ویڈیو پیغام میں خبردار کیا کہ پاکستان میں ذیابیطس کی شرح 33 فیصد پہنچ گئی، جس کا مطالب یہ ہے کہ چوتھائی قوم اس مرض سے متاثر ہوچکی ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ پاکستانی شوگر لیول چیک کریں ڈاکٹر کو دکھائیں اور حکمیوں کے پاس جانا بند کردیں۔

وسیم اکرم نے پاکستانیوں کو مشورہ دیا کہ ڈنگروں کی طرح کھانا چھوڑ دیں کیونکہ جان ہے تو جہان ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام کے آخر میں وسیم اکرم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آپ کی اور آپ کے چاہنے والوں کی صحت اچھی رہے، نیا سال مبارک ہو۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول