Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Leaked Audio Reveals Fiza Ali and Dr. Nabiha’s Show Was Scripted

Share It:


اداکارہ فضا علی کے رمضان پروگرام کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ڈاکٹر نبیہا کا مکمل پروگرام ’اسکرپٹڈ‘ قرار دے دیا۔ 

سوشل میڈیا پر ایک مبینہ آڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ادکارہ فضا علی کے رمضان پروگرام کی آڈیو ہے جس میں ڈاکٹر نبیہا علی نے شرکت کی تھی۔ 

بظاہر آڈیو میں پروگرام کے فوراً ہونے والی گفتگو سنائی دے رہی ہے جب کہ وائرل آڈیو میں آواز فضا علی کی ہے جو کہتی ہیں ’ہنٹ مجھے بولنے نہیں دے رہے اور مسلسل آگے آرہے ہیں، تاہم آج کی یہ بھی وائرل ہی نکلی‘۔ 

فضا علی کا مزید کہنا تھا کہ ماں کا موضوع بہت جلدی رکھ دیا، جس پر مرد کی آواز کی کسی نے پوچھا ’ابا والا کرلیں پہلے پھر‘؟ 

فضا علی نے جواب دیا کہ نہیں ماں کا موضوع بہت رونق والا ہوتا ہے، اس دوران ایک اور آواز آئی کہ کل ساس کا کیا تھا آج ماں کا کرنا بنتا ہے اور جو یہ رونا شروع ہوئی۔

ایک اور مرد کی آواز آئی ’اچھا ہے نہ چلنے دو، ہر جگہ پر کمنٹ ہورہے ہیں، لیکن سب سے زیادہ میمز اس پر بنے گی، وہ پچھلی دفعہ جو رمضان میں اس کے ساتھ بنی تھی، وہ بھی ساری میرے پر بات آگئی تھی۔ 

وائرل آڈیو میں پروگرام میں موجود ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں ’فضا علی کہہ رہی ہے آپ پکڑیں ڈاکٹر صاحب‘، اس دوران ایک اور آواز آئی ’آئیڈیا اچھا تھا یا نہیں‘ْ جس پر فضا علی نے جواب دیا ’ہاں اچھا آئیڈیا تھا اور سب سے مزے کی بات نبیہا سے کل ان کی پہلی ملاقات تھی اور یہ نہیں جانتے تھے‘۔ 

واضح رہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان نے اپنے دیرینہ دوست حارث کھوکھر سے حال ہی میں شادی کی ،  ان کے نکاح سے لے کر ولیمہ تک ہر تقریب کو میڈیا نے بھرپور کوریج دی گئی۔ 

ڈاکٹر نبیہا نہ صرف اس رشتے پر خوش تھی بلکہ شادی کے بعد مختلف شوز میں اپنے شوہر کے ساتھ بھی دکھائی دیں۔ تاہم میاں بیوی کے درمیان تعلقات خوشگوار نہیں اور وہ علیحدہ رہ رہے ہیں۔ 

ڈاکٹر نبیہا علی خان اور حارث کھوکھر اس وقت میڈیا پر کھل کر ایک دوسرے کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر نبیہا نے میزبان فضا علی کے رمضان پروگرام میں شرکت کی اور شادی کے بعد پیدا ہونے والے اختلافات کے بارے میں بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی شادی اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے،  رشتہ ابھی ختم نہیں ہوا، مگر حالات ایسے ہو چکے ہیں کہ بات طلاق تک جا سکتی ہے۔

ڈاکٹر نبیہا جب اپنے شوہر کے ساتھ ہونے والے اختلافات پر گفتگو کر رہی تھیں اُس وقت میزبان فضا علی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

فضا علی کئی مواقعوں پر شدید جذباتی اور آبدیدہ بھی ہو گئی تاہم ان کے اس عمل اور انداز گفتگو پر سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کردیا۔

اکثر نے اسے ’پلانٹڈ‘ تو کسی نے اوور ایکٹنگ قرار دیا۔ تاہم، اس معاملے کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول