Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Mahira and fawad khan Neelofar Fil Release

Share It:


پاکستان کی مشہور ترین اداکار جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان کی رومانوی فلم نیلوفر ملک بھر میں ریلیز کردی گئی ہے۔

اس فلم سے انڈسٹری کا یہ معروف جوڑا سالوں بعد ایک ساتھ اسکرین پر نظر آرہا ہے جنہیں رومانوی کرداروں میں دیکھنے کیلیے مداح بے تاب ہیں۔

اس فلم کے مصنف اور ہدایت کار عمار رسول ہیں جنہوں نے سالوں کے بعد بہترین کاسٹ کو ایک ساتھ جمع کیا۔ فلم میں فواد خان، ماہرہ کے علاوہ مدیحہ امام، بہروز سبزواری سمیت دیگر بھی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

فواد خان اس فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔

ماہرہ خان نے کہا تھا کہ اس فلم کے پروڈیوسر باصلاحیت اور ذہین ہیں انہوں نے سالوں بعد ہم سب کو ایک ساتھ جمع کردیا، میرے بہروز سبزواری، نوید شہزاد اور فواد کے ساتھ بھی مناظر ہیں۔

فلم کا شیان شان پریمپئر گزشتہ روز لاہور میں ہوا جس میں ماہرہ خان اپنے شوہر، فواد خان اپنی اہلیہ اور دیگر کاسٹ کے اداار شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ معروف گائیک و قوال راحت فتح علی خان، عاطف اسلم اور علی ظفر بھی سینیما گھر پہنچے اور انکشاف کیا کہ تمام عالمی شہرت کے حامل اداکار پہلی بار پریمیئر سینیما میں دیکھ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر فلم دیکھنے والے صارفین نے تبصرے کیے جن میں سے بیشتر نے نیلوفر کو شاندار قرار دیا۔

ایک اور صارف نے فلم کو 10 میں سے 6.5 نمبر دیے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول