Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

mahira khan batamezi – ایکسپریس اردو

Share It:


معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں بدتمیزی سیکھی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی آنے والی پاکستانی فلم ’آگ لگے بستی میں‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا، جس کے بعد شوبز انڈسٹری میں اس فلم کے حوالے سے خاصی دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

بلال عاطف خان کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو کامیڈی، ایکشن اور رومانوی عناصر پر مبنی ایک کمرشل انٹرٹینر کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جسے عید کے موقع پر ناظرین کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی برکت نامی ایک ایماندار مگر مالی مشکلات کا شکار شخص کے گرد گھومتی ہے، جس کا کردار فہد مصطفیٰ نے ادا کیا ہے جبکہ ماہرہ خان ان کی اہلیہ الماس کے کردار میں نظر آئیں گی۔

کہانی میں الماس اپنے شوہر کے مثالی طرزِ زندگی سے نالاں دکھائی دیتی ہیں اور دونوں کے درمیان تعلق فلم کی جذباتی بنیاد بنتا ہے۔

ٹریلر میں ایکشن، مزاح اور ازدواجی کشیدگی کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں، جبکہ یہ بھی اشارہ ملتا ہے کہ برکت کا جرائم کی دنیا سے تعلق سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

فلم کے ذریعے سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی ثمرہ شہزادی بھی پہلی مرتبہ مرکزی دھارے کے سنیما میں قدم رکھ رہی ہیں۔ ٹریلر لانچ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اسے اپنے لیے ایک جذباتی اور پُرجوش تجربہ قرار دیا۔

سینئر اداکار صلاح الدین تنیو بھی اس فلم میں اپنے بیٹے فہد مصطفیٰ کے ساتھ پہلی بار اسکرین شیئر کر رہے ہیں۔ 

فہد مصطفیٰ نے ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک منظر میں والد کی جانب سے تھپڑ کھانا ان کے لیے جذباتی لمحہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی اپنے والد سے اداکاری سیکھتے ہیں۔

ان کے مطابق، ’ایک منظر میں مجھے تھپڑ پڑنا تھا اور وہ میرے والد نے مارا، جو محبت اور دعا سے بھرا ہوا تھا۔ میں بچپن سے اپنے والد کے ساتھ کام کر رہا ہوں اور ڈراموں میں بھی اس سے پہلے تھپڑ کھا چکا ہوں۔‘

 

ماہرہ خان نے کہا کہ یہ کردار ان کے سابقہ کرداروں سے مختلف ہے، ان کے مطابق انہیں ایک نسبتاً سخت اور جارحانہ شخصیت ادا کرنے کی ہدایت دی گئی، جو ان کی فطرت کے مطابق نہیں تھی، تاہم مضبوط اسکرپٹ نے کردار کی تیاری میں مدد دی۔

انہوں نے کہا کہ ’بلال کا اصرار تھا کہ یہ کردار میرے لیے ہی لکھا گیا ہے اور میں اسے کر سکتی ہوں، اس لیے میں نے لوگوں کو مشاہدہ کیا اور کردار پر خاصی محنت کی۔ حقیقت یہ ہے کہ اسکرپٹ اتنا اچھا تھا کہ کام آسان ہو گیا۔‘

فلم کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ ایک کرائم باس کے کردار میں جبکہ کامیڈین تابش ہاشمی منفی کردار میں نظر آئیں گے۔ تابش ہاشمی نے بتایا کہ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ کراچی میں ہوئی اور پروڈکشن کے چیلنجز کے باوجود یہ تجربہ خوشگوار رہا۔

 

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’جب فہد مصطفیٰ نے بتایا کہ ماہرا خان بھی فلم کا حصہ ہیں تو میں نے فوراً ہاں کر دی۔ مجھے تو سیٹ پر جا کر معلوم ہوا کہ یہ مکمل فلم ہے۔‘

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے فلم کو ’پیسہ وصول‘ انٹرٹینر قرار دیا، جبکہ جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ ناظرین کو فلم کی کہانی اور سنیماٹوگرافی پسند آئے گی۔

’آگ لگے بستی میں‘ عیدالفطر کے موقع پر پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول