Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Marriage and divorce prediction, what did Hania Amir answer the astrologer?

Share It:


پاکستان کی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق اس سال شادی اور طلاق کی پیشگوئی کی گئی۔ ہانیہ عامر نے اپنے مخصوص طنزیہ انداز میں نجومی کو ایسا جواب دیا کہ مداح ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔

ہانیہ عامر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی انسٹاگرام سیلیبرٹی ہیں۔ 28 سالہ اداکارہ کو ان کے بے تکلف انداز، برجستہ مزاح اور سوشل میڈیا پر کھلے دل سے بات کرنے کی عادت کی وجہ سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مقامی ٹی وی چینل کی ویڈیو شیئر کی، جس میں ایک نجومی ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں پیشگوئی کرتے دکھائی دیے۔ ویڈیو کے مطابق نجومی کا دعویٰ تھا کہ ہانیہ کے زائچے اور نجومی علامات کے تجزیے سے یہ نتیجہ نکالا گیا ہے کہ انہیں 2026 میں طلاق کا سامنا کرنا پڑے گا، حالانکہ اداکارہ تاحال غیر شادی شدہ ہیں۔

یہ غیر معمولی پیشگوئی ہانیہ عامر کی نظر سے نہ بچ سکی۔ انہوں نے حسبِ معمول طنز و مزاح کا سہارا لیتے ہوئے ویڈیو پر تبصرہ کیا: ’’عجیب… پہلے شادی تو ہونے دو۔‘‘

ہانیہ کا یہ جملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور مداحوں کی جانب سے مزاحیہ تبصروں کی بھرمار ہوگئی۔ ایک صارف نے ہانیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، ’’ہانیہ، آپ کو اس کے بارے میں پتا ہے؟‘‘ جبکہ ایک اور نے مذاق میں کہا، ’’تو آپ نے چپکے سے شادی کر لی اور ہمیں بتایا بھی نہیں؟‘‘ کسی نے سوال اٹھایا، ’’شادی سے پہلے طلاق کیسے ہو سکتی ہے؟‘‘

دوسری جانب گزشتہ سال کے اختتام پر یہ افواہیں بھی سامنے آئی تھیں کہ ہانیہ عامر اور ان کے سابق بوائے فرینڈ گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر قریب آگئے ہیں اور ممکنہ طور پر شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے اب تک دونوں میں سے کسی نے بھی کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔

ہانیہ عامر کا یہ انداز ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ وہ نہ صرف اسکرین پر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی اپنے مداحوں کو محظوظ کرنا خوب جانتی ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول