Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Middle East situation: Several Indian showbiz personalities stranded in Dubai.

Share It:


مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث متعدد بھارتی شوبز شخصیات دبئی میں پھنس گئیں اور انہوں نے اپنی حکومت سے وطن واپسی کے لیے مدد کی اپیل کردی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیلگو انڈسٹری کے سپر اسٹار چیرنجیوی کی بیٹی سریجا کونڈیلا اور نواسیاں اس وقت دبئی میں موجود ہیں۔

تاہم، انہوں نے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران فضائی حدود کی بندش پر اپنے فالوورز کو یقین دہانئی کروائی ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ دبئی میں محفوظ ہیں۔ 

انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں انہوں نے کہا کہ مقامی حکام عوام کی حفاظت یقینی بنا رہے ہیں جب کہ ہم نے اس ملک کا انتخاب کیا ہے اور ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ فوجی جھڑپوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ کے بعض حصوں میں فضائی حدود کی بندش کے سبب کئی بین الاقوامی پروازیں منسوخ یا متبادل راستوں پر منتقل کی گئی ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں، جہاں بڑی تعداد میں مسافر تازہ صورتحال کے منتظر ہیں جب کہ  متعدد ایئرلائنز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جیسے ہی حالات سازگار ہوں گے، سروس بحال کر دی جائے گی۔

ایشا گپتا

اداکارہ ایشا گپتا بھی ابوظہبی میں موجود ہیں، انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ صورتحال خوشگوار نہیں ہے۔

تاہم انہوں نے یو اے ای حکام کی تعریف بھی کی کہ وہ معاملات کو پرسکون انداز میں سنبھال رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ حکام کی جانب سے ایئرپورٹ پر پھنسے ہر فرد کا خیال رکھنے پر شاندار کام کیا جا رہا ہے۔ 

نرگس فخری

اداکارہ نرگس فخری نے بھی اس کشیدہ ماحول میں دبئی میں موجودگی کے دوران اپنی ذہنی کیفیت کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو دن انتہائی ذہنی دباؤ کا شکار رہے، شہر کے منظر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ’یہاں گزشتہ دو دن بہت ہنگامہ خیز گزرے ہیں‘۔ 

سونل چوہان 

اس سے قبل، بالی ووڈ فلم ’جنت‘ میں عمران ہاشمی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سونل چوہان نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ وہ  مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث پروازوں کی معطلی کے سبب دبئی میں پھنس گئی ہیں، تاہم وہ محفوظ ہیں۔

انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مدد طلب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں اور بھارت واپسی کا کوئی واضح راستہ موجود نہیں، اس لیے وہ محفوظ سفر کےلیے حکومتی رہنمائی اور تعاون کی منتظر ہیں۔

اجیت کمار 

تامل انڈسٹری کے اور اداکار اجیت کمار بھی فضائی حدود کی بندش کے باعث اپنی پرواز منسوخ ہونے کے بعد دبئی میں پھنس چکے ہیں۔ 

یکم مارچ کو ان کے منیجر سریش نے تصدیق کی کہ اداکار طے شدہ پرواز نہ ملنے کے باعث ایئرپورٹ سے واپس لوٹ آئے تھے اور وہ اس وقت دبئی میں محفوظ ہیں۔

دوسری جانب، ایئر انڈیا اور انڈیگو سمیت بھارتی ایئرلائنز نے کہا ہے کہ وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور محفوظ فضائی راستے بحال ہونے پر پروازیں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول