Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Mirzapur actor reveals the reason for retiring from the film industry

Share It:


بالی ووڈ کی کامیاب سیریز ’مرزاپور‘ کے اداکار وکرانت میسی نے کہا ہے کہ 2024 میں ریٹائرمنٹ سے متعلق ان کا بیان غلط سمجھا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکرانت میسی جلد ہی فلم او رومیئو میں نظر آئیں گے، جس میں شاہد کپور اور ترپتی ڈمری بھی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے جب کہ وشال بھردواج کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 13 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

وکرانت میسی نے اس وقت اپنے مداحوں کو حیران کر دیا تھا جب انہوں نے ایک نوٹ شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ خود کو دوبارہ سنبھالیں اور گھر لوٹیں۔

2024 میں اس پوسٹ کو پڑھ کر لوگوں نے یہ سمجھ لیا کہ اداکار نے بطور شوہر اور والد اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے اداکاری سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تاہم، اب اداکار نے وضاحت جاری کی ہے کہ ان کی پوسٹ کو غلط سمجھا گیا انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے پہلے بار ‘پاپا’ کہنے کے لمحے سے محروم رہ گئے تھے۔

وکرت میسی کی ریٹائرمنٹ پوسٹ پر وضاحت

حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو میں وکرانت میسی نے وضاحت کی کہ 2 دسمبر 2024 کو کی گئی ان کی پوسٹ کا غلط مطلب لیا گیا۔

نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں محدود الفاظ میں ساری بات سمیٹنے کی کوشش کی، مگر پوری بات واضح نہ ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ بہت سی باتیں غلط سمجھ لی گئیں، میں صرف ایک وقفہ لینا چاہتا تھا اور اُس وقت میں شدید برن آؤٹ کا شکار تھا۔

وکرانت میسی نے کہا کہ یہ پہلے ہی مشکل ہوتا ہے، لیکن بطور فنکار اور اداکار ہم ذہنی اور جذباتی طور پر خود کو خرچ کر رہے ہوتے ہیں، جو انسان کو تھکا دیتا ہے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ 7 ماہ کے وقفے کے دوران انہوں نے اپنی تمام فلمیں دیکھیں، تب انہیں احساس ہوا کہ اگر وہ خود کو اگلے درجے تک لے جانا چاہتے ہیں تو انہیں بطور اداکار خود کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول