Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

National Assembly Approves Al-Beiruni International University Islamabad Bill 2025 by Majority Vote

Share It:



اسلام آباد:

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے البیرونی انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد بل 2025 کو کثرتِ رائے سے منظور کر لیا جبکہ عالیہ کامران کی ترامیم کثرتِ رائے سے مسترد کر دی گئیں۔

مشترکہ اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بھی اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا، جہاں دن بھر کی طویل کارروائی کے باوجود اراکین بڑی تعداد میں موجود رہے۔

اسپیکر نے ہلکے انداز میں اراکین سے کہا کہ آج لمبا دن ہوگیا ہے، آپ سب صبح سے یہاں موجود ہیں، تھوڑا اجلاس چلنے دیں پھر جو کرنا چاہتے ہیں کر لیجیے گا۔ انہوں نے یونیورسٹی بل پر بھی اپوزیشن سے درخواست کی کہ اس پر ہاتھ ہلکا رکھیے گا۔

اجلاس میں اسلام آباد کے رہائشیوں کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج کی سہولت نہ ملنے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس رکن اسمبلی ابرار احمد نے پیش کیا۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ صحت سب کا بنیادی حق ہے اور اسلام آباد و راولپنڈی میں مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے ایک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کیا ہے اور ’’ایک مشہور کیس کے 90 ملین پاونڈ اسی پر خرچ کیے جائیں گے۔‘‘

اجلاس میں ضمنی ایجنڈا بھی پیش کیا گیا جس میں علاقہ دارالحکومت اسلام آباد میں غذائی ضیاع کی روک تھام بل 2025 اور البیرونی انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد بل 2025 شامل تھے۔

رکن اسمبلی عالیہ کامران نے یونیورسٹی بل کی سخت مخالفت کی اور کہا کہ جتنی یونیورسٹیاں بن رہی ہیں ہمیں دنیا میں سب سے آگے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد یہ معاملہ صوبائی ہے اور ہم نجی کمپنیوں کے لیے قانون سازی کر رہے ہیں۔

اس موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’’آپ تو ہر بل کی مخالفت کرتی ہیں، کبھی اپنے بل کی مخالفت نہ کر دینا۔‘‘ ان کی بات پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔

عالیہ کامران کی ترامیم کثرتِ رائے سے مسترد کر دی گئیں۔ بعدازاں آغا رفیع اللہ نے ایک ترمیم پیش کی جس کے تحت یونیورسٹی 25 فیصد کوٹا مستحق طلباء کے لیے مختص کرے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ترمیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی شق ہے۔ ایوان نے البیرونی انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد بل 2025 کو کثرتِ رائے سے منظور کر لیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس بروز جمعہ صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول