Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Pakistan push for Olympic cricket inclusion at LA 2028

Share It:



کراچی:

پاکستان نے لاس اینجلس 2028 میں ہونے والے اولمپک گیمز میں کرکٹ کی تاریخی واپسی میں جگہ حاصل کرنے کے لیے مضبوط لابنگ کی کوششیں تیز کر دیں۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں کے باہر ہونے کا امکان ہے۔

منتظمین سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ علاقائی کوالیفکیشن کے فارمیٹ پر عمل کریں گے، جو کہ اولمپکس کے مختلف کھیلوں میں ایک عام طریقہ کار ہے۔ موجودہ بات چیت کے مطابق، بھارت (ایشیا) اور آسٹریلیا (اوشینیا) اپنے متعلقہ علاقائی رینکنگ کی بنیاد پر براہِ راست کوالیفائی کریں گے۔

دیگر ممکنہ کوالیفائرز میں برطانیہ (یورپ)، جنوبی افریقا (افریقہ) اور میزبان ملک امریکا شامل ہیں۔ چھٹی اور آخری جگہ ابھی تک غیر یقینی ہے، اور قیاس آرائیاں ہیں کہ یہ کیریبیئن کے کسی ملک یا کسی اور ایشیائی ٹیم کو دی جا سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق موجودہ کوالیفکیشن فریم ورک کے تحت پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کوالیفائی نہ کر سکنے کا خطرہ ہے۔ تاہم، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہار ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ’’اولمپکس ایک باوقار ایونٹ ہے اور جب کرکٹ اس میں شامل ہو رہی ہے تو ہم اس موقع سے محروم نہیں رہ سکتے۔‘‘

ذرائع نے مزید کہا کہ ’’آئی سی سی اور ایل اے گیمز کمیٹی کو ایک خط بھیجا جائے گا جس میں ان سے درخواست کی جائے گی کہ وہ کوالیفکیشن کی آخری تاریخ کا اعلان کریں، جو کہ مثالی طور پر گیمز سے ایک سال پہلے ہونی چاہیے۔‘‘

پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے پی سی بی سے معاملے پر پہل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اولمپکس ایک باوقار گیم ہے اور ایک تمغہ داؤ پر لگا ہوا ہے۔‘‘

راشد لطیف نے کہا کہ پی سی بی کو چاہیے کہ وہ آئی سی سی اور ایل اے کمیٹی دونوں کے ساتھ رابطہ کرے، اور تجویز دے کہ اگلے سال مارچ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی رینکنگ کو کوالیفکیشن کے معیار کے طور پر استعمال کیا جائے۔‘‘

واضح رہے کہ 1990 کے بعد دوسری مرتبہ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کیا گیا ہے، ایل اے 2028 نے مرد و خواتین کرکٹ کے میچز 20 سے 29 جولائی کے درمیان شیڈول کیے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول