Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Rehman Dakit dance in the film dhurandhar goes viral creating buzz on social media

Share It:


بالی ووڈ کی نئی فلم دھریندر کا ایک سین سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہا ہے جس میں رحمان ڈکیت کا کردار نباہنے والے اکشے کھنہ مقامی رقص پیش کرتے ہیں۔

اکشے کھنہ کے اس انٹری سین نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ اور اب فلم کی ٹیم نے اس سین کے پیچھے چھپی دلچسپ کہانی بھی بتادی ہے۔

یہ منظر اس وقت وائرل ہوا جب اکشے کھنہ ایک گاڑی سے اُتر کر ہجوم کو ہاتھ ہلا کر سلام کرتے ہیں، اور پھر بغیر کسی پلان کے روایتی رقص شروع کردیتے ہیں۔

فلم میں اکشے کھنہ کے ساتھ کام کرنے والے اداکار دانش پانڈور کے مطابق یہ ڈانس پہلے سے طے شدہ نہیں تھا۔ دانش فلم میں عزیر بلوچ کا کردار کر رہے ہیں، انھوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران کوریوگرافی جاری تھی۔ اچانک اکشے کھڑے ہوئے اور ڈائریکٹر آدیتیہ دھر سے پوچھا ’’کیا میں بھی رقص کر سکتا ہوں؟‘‘ ڈائریکٹر نے جواب دیا، ’’جو دل کرے کرو!‘‘

اس کے بعد اکشے کھنہ نے خود سے رقص شروع کر دیا اور پوری ٹیم حیران رہ گئی۔

فلم دھریندر جاسوسی اور ایکشن تھرلر ہے۔ اکشے کھنہ فلم میں رحمان ڈکیت کا کردار ادا کررہے ہیں۔

انٹری سین میں جو موسیقی استعمال ہوئی، اس کا نام FA9LA ہے۔ یہ گانا بحرین کے ہپ ہاپ آرٹسٹ فلپراچی نے پرفارم کیا ہے اور دنیا میں پہلے ہی کافی مقبول ہوچکا ہے۔

ڈانس کلپ وائرل ہوتے ہی مداحوں کے تبصرے بھی آنے لگے۔
ایک صارف نے لکھا ’’یہ سین ایک بینگ ہے! شاندار شوٹنگ اور کوریوگرافی!‘‘
کچھ لوگ تفریحاً رحمان ڈکیت کا ایک پرانا ویڈیو کلپ بھی اس وائرل ویڈیو کے ساتھ شیئر کروا رہے ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول