Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Saba Qamar gave a sarcastic response to the request for a case against her

Share It:


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر زمان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کا کوئی نیا ڈراما یا فلم نہیں بلکہ ان کے خلاف دائر کی گئی ایک قانونی درخواست ہے، جس پر اداکارہ نے طنز و مزاح سے بھرپور انداز میں ردِعمل دیا ہے۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں صبا قمر کے خلاف ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے سرکاری اجازت کے بغیر پولیس کی وردی زیب تن کی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: صبا قمر ایک اور تنازعے میں گھر گئیں

یہ معاملہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کرنے لگی، جس میں اداکارہ کو ڈریسنگ روم کے اندر ایس پی کی وردی پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو سامنے آتے ہی مختلف حلقوں کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے اور بحث کا آغاز ہو گیا۔

اس تنازع کے دوران صبا قمر نے دیوا میگزین کے ایڈیٹر اِن چیف راحیل راؤ کی ایک انسٹاگرام پوسٹ کو ری شیئر کیا، جس میں انہوں نے اداکارہ کا بھرپور دفاع کیا تھا۔ راحیل راؤ نے اپنے بیان میں طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے لکھا کہ اگر کوئی اداکار پولیس افسر کا کردار ادا کر رہا ہو تو کیا اس سے یہ توقع کی جائے کہ وہ دلہن کے لباس یا لان کے سوٹ میں نظر آئے؟ ان کا کہنا تھا کہ کردار ہمیشہ کہانی اور اسکرپٹ کے مطابق لباس پہنتے ہیں، نہ کہ کسی کی من گھڑت سوچ کے تحت۔

راحیل راؤ کے اس بیان پر صبا قمر نے بھی خاموش رہنے کے بجائے مزاحیہ ردعمل دیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’’اوہ خدایا! لگتا ہے آج کل میں بہت زیادہ مشہور ہو گئی ہوں‘‘ اور ساتھ مسکراتے ہوئے ایموجیز بھی شامل کیے، جسے سوشل میڈیا صارفین نے خاصا دلچسپ قرار دیا۔

 

واضح رہے کہ یہ درخواست شہری وسیم زوار کی درخواست پر ان کے وکیل آفتاب باجوہ نے دائر کی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ قانون کے تحت کسی بھی فرد کو سرکاری اجازت کے بغیر پولیس کی وردی یا ایس پی کے عہدے کا بیج استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ فی الحال اس معاملے پر قانونی کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ صبا قمر کا طنزیہ ردِعمل سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول