Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Saira peter opra singer awarded in usa

Share It:


کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ صوفی اوپیرا گلوکارہ سائرہ پیٹر کو امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں امریکی کانگریس کے ایوان میں منعقدہ عالمی تقریب ’’شی لیڈز دی نیشنز‘‘ کے دوران اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

امریکی کانگریس میں منعقد ہونے والے She Leads the Nations Global Summit میں امریکا سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی خواتین رہنما، ماہرین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

اس عالمی اقدام کی بنیاد لِز ڈوئل نے رکھی، جو 2021 میں قائم ہونے والی تحریک She Leads America کا عالمی توسیعی منصوبہ ہے، جس کا مقصد حکومت، میڈیا، کاروبار، تعلیم، صحت، دفاع اور ثقافت کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

تقریب میں دنیا بھر سے منتخب کی گئی 14 خواتین رہنماؤں کو ان کی قیادت، خدمات اور اثر و رسوخ کے اعتراف میں اعزازات دیے گئے۔

صوفی اوپیرا گلوکارہ اور پاکستان کی پہلی اوپراٹک آواز سائرہ پیٹر نے کہا کہ میرے لیے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی کانگریس ہاؤس میں مدعو کیا جانا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

اس تقریب میں انہوں نے پرفارم کیا اور انہیں باوقار شی لیڈز دی نیشنز ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تاریخی مقام پر ملنے والی عزت، احترام اور پذیرائی ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی۔

سائرہ پیٹر نے مزید کہا کہ انہیں امریکی محکمہ خارجہ کے خصوصی دورے کی دعوت بھی دی گئی، جہاں آفس آف ڈیموکریسی، ہیومن رائٹس اینڈ لیبر کی افسر مس بیلسِس رومیرو نے میزبانی کی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے روایتی لباس میں پاکستان کے پرچم کے سامنے تصویر بنوانے پر فخر محسوس ہوا۔

تقریب کے دوران صوفی اوپیرا گلوکارہ سائرہ پیٹر کو اسٹیج پر مدعو کرنے سے قبل ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے صوفی پیغامِ امن اور ہم آہنگی کو موسیقی کے ذریعے دنیا بھر میں متعارف کرایا، صوفی اوپیرا کے نئے انداز کو فروغ دیا اور نوجوان خواتین کی تربیت کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔

ایوارڈ وصول کرتے ہوئے سائرہ پیٹر نے کہا کہ وہ صوفی موسیقی کے ذریعے محروم خواتین اور بچوں تک امید اور وقار کا پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=1Z3ruw53Ovo

تقریب میں موجود شرکا نے ان کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا۔ سائرہ پیٹر اس وقت این جے آرٹس لندن کی ڈائریکٹر اور لاہور میں قائم سائرہ آرٹس اکیڈمی کی بانی بھی ہیں، جہاں وہ نوجوان خواتین کو اوپیرا کی تربیت فراہم کرتی ہیں۔

انہوں نے امریکی کانگریس میں افتتاحی تقریب کے دوران پرفارم بھی کیا۔ انہوں نے اوپیرا آریا “I Know That My Redeemer Liveth” پیش کرتے ہوئے اسے دنیا بھر کی مظلوم خواتین کے نام منسوب کیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول