Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

salman khan and ranbir kapoor joins rss 100 years journey program video viral

Share It:


بھارتی فلم نگری ممبئی میں ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے 100 سال کے سفر سے متعلق منعقدہ تقریب اس وقت حیرت انگیز صورت اختیار کرگئی ہے جب بالی ووڈ کے دو سپر اسٹارز نظر آئے اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس) کا یہ پروگرام ‘سنگھ کے 100 سالہ سفر: نئے افق’ کے عنوان سے دو روزہ لیکچر سیریز کا حصہ ہے جو آر ایس ایس کی 100 سالہ تقریبات کے تحت منعقد کی جا رہی ہے اور اس کا مقصد سخت گیر تنظیم کے طویل سفر پر غور کرنا اور مستقبل کے حوالے سے اس کے وژن کو اجاگر کرنا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں سلمان خان اور رنبیر کپور کو ایک ایسے اجتماع میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا جہاں انہیں دیکھنے کی توقع نہیں کی جا رہی تھی، یہ مناظر تیزی سے وائرل ہو گئے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نئی بحث چھڑ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ویڈیو صرف اس وجہ سے توجہ کا مرکز نہیں بنی کہ وہاں بڑے ستارے موجود تھے بلکہ تقریب کی نوعیت نے بھی سب کی توجہ کھینچ لی کہ آخر ایسی کیا وجہ تھی کہ ان بڑے ستاروں کو ایک ہی مقام پر اکٹھا کر دیا ہے۔

سلمان خان کی جانب سے 7 فروری کو آر ایس ایس کی ویکھان مالا تقریب میں شرکت پر حیرت کا اظہار کیا گیا جبکہ اجتماع میں 900 سے زائد مشہور شخصیات، سائنس دانوں، صنعت کاروں، فن کاروں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بااثر افراد نے شرکت کی۔

رنبیر کپور بھی اس تقریب میں فلم ساز سبھاش گھائے اور سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) کے چیئرمین پرسون جوشی کے ساتھ موجود تھے ۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ دو روزہ پروگرام کا آغاز 7 فروری کو ہوا اور یہ 8 فروری کو ممبئی کے نہرو سینٹر آڈیٹوریم میں اختتام پذیر ہوگا، اس میں آر ایس ایس کے سینئر رہنماؤں سمیت دیگر شخصیات شریک ہوں گی اور وہ سماجی، ثقافتی اور قومی موضوعات پر عوام سے خطاب کریں گی۔

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے بھی پروگرام میں خطاب کیا اور اپنی تنظیم کی ترجیحات سے آگاہ کیا۔

خیال رہے کہ سلمان خان حب الوطنی پر مبنی ریلیز ہونے والی فلم ‘بیٹل آف گالوان’ میں مرکزی کردار ادا کرنے جا رہے ہیں، جس کے ہدایت کاری اپوروا لکھیا ہیں اور رپورٹ کے مطابق یہ فلم 17 اپریل 2026 کو ریلیز ہوگی۔

اسی طرح رنبیر کپور نیتیش تیواری کی فلم رامائن پارٹ ون میں بھگوان رام کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جو دیوالی 2026 کے موقع پر ریلیز کرنے کے منصوبے سے آگاہ کیا گیا ہے، اس علاوہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم لو اینڈ وار میں بھی جلوہ گر ہوں گے، جو 2026 میں ہی سینما گھروں کی زینت بننے کا امکان ہے۔

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول