Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

The first World Sports Summit in Dubai begins on December 29

Share It:


عالمی اسپورٹس کانفرنس دبئی میں 29 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے، دو روزہ کانفرنس میں پاکستان کے اولمپک جیولن تھرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم  اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔

کانفرنس میں دنیا کے 80 ممالک سے 2سو سے زائد عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، ان میں یو ایف سی کے سابق عالمی مکسڈ مارشل آرٹسٹ  روس کے خبیب نورماگومیدوف، باکسنگ آئیکون مینی پیکیو، ٹینس کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ، سرینا ولیمز،ثانیہ مرزا، امریکن فٹبال اسٹار ریگی بش، فٹ بال لیجنڈز رونالڈو نازاریو اور پاولو مالدینی بھی شامل ہیں۔

منصور بن محمد نے دبئی اسپورٹس کونسل کے بورڈ اجلاس کے دوران پہلے ورلڈ اسپورٹس سمٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ یہ سمٹ 29 اور 30 دسمبر کو منعقد ہوگی جس میں عالمی کھیلوں کے اسٹارز، رہنماؤں اور بین الاقوامی فیڈریشنز کے نمائندوں سمیت 1,500 سے زائد شرکاء شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں کھیل اور ٹیکنالوجی کے ماحولیاتی نظام میں جدت اور تبدیلی کو آگے بڑھانے پر غور ہوگا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول