Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

The Lion King Actress Dies

Share It:


فلم ’دی لائن کنگ‘ میں ینگ نالا کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والی براڈوے کی معروف اداکارہ امانی ڈایا اسمتھ کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا جس کے الزام میں اداکارہ کے بوائے فرینڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔

نیو جرسی کے مڈل سیکس کاؤنٹی حکام کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ انہیں اتوار کو صبح کے وقت ایک رہائش گاہ پر چاقو حملے کیا اطلاع موصول ہوئی۔

بعد ازاں، پراسیکیوٹر یولانڈا سِکون اور ایڈیسن پولیس چیف تھامس برائن نے تصدیق کی کہ نیو جرسی میں ایک گھر کے اندر سے اداکارہ امانی ڈایا اسمتھ کی لاش ملی جسے چاقو کے وار سے ہلاک کیا گیا تھا۔  

پولیس کے مطابق اداکارہ کو فوری طور پر نیو برنسوک کے رابرٹ ووڈ جانسن یونیورسٹی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس حکام نے بتایا کہ اداکارہ کو مبینہ طور پر ان کے بوائے فرینڈ جارڈن ڈی جیکسن-اسمال نے قتل کیا تھا جسے حراست میں لے لیا گیا اور ان پر قتل سمی دیگر الزامات عائد کیے گے ہیں۔  

اداکارہ اسمتھ کے اہلِ خانہ نے ان کے قتل کے بعد ’گو فنڈ می‘ نام کے ایک پیچ بھی بنایا۔

اداکارہ کے اہلخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امانی ڈایا اسمتھ  کی عمر 25 سال تھی، اور ان کے پسماندگان میں 3 سالہ بیٹا، والدین، دو کمر عمر بہن بھائی شامل ہیں۔  





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول