Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Tri Series T20 Final – ایکسپریس اردو

Share It:


سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اہم ترین میچ میں سری لنکا نے یک طرفہ مقابلے کے بعد زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ایکسپریس کے مطابق سہ ملکی سیریز کا پانچواں میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

زمبابوے کے کپتان سکندررضا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بنائے۔

زمبابوے کی پہلی وکٹ 5 اور دوسری 17 کے مجموعی اسکور پر گری تاہم اس کے بعد میں آنے والے بلے باز محتاط انداز میں کھیلتے رہے۔

زمبابوے کی جانب سے سکندررضا 37، برائن بینٹ 34 اور ریان برل37 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔ سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانا اور ونندو ہاسارنگا نے 2، 2 جبکہ داسن شناکا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

جواب میں سری لنکا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 16.2 اوورز میں 22 گیندوں پہلے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سری لنکا کے کامل مشرا 12رنز بنا کر بریڈ ایونس کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ کوسال مینڈس 25 اور پاتھم نسانکا 11 چوکوں اور4 چھکوں کیساتھ 98رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

سری لنکا کے پاتھم نسانکا 98 رنز کی ناقابل شکست فاتحانہ اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

سری لنکا کی فتح کے بعد اب گو مگو کی کیفیت ہے، اگر لنکن ٹیم چوتھے میچ میں پاکستان کیخلاف فتح حاصل کرتی ہے تو پھر اُسے فائنل تک رسائی مل سکتی ہے۔

سہ ملکی سیریز کا چھٹا میچ کل 27 نومبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جبکہ فائنل 29 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول