Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Viral clip of actress commenting on Pathans and Punjabis triggers social media backlash

Share It:


نامور پاکستانی اکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان دینے پر مشکل میں پھنس گئیں، وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔ 

صحیفہ جبار خٹک ایک ماڈل اور اداکارہ ہیں جو اب کاروبار کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا اور مختلف سماجی معاملات پر اپنے جرات مندانہ مؤقف اور مضبوط ارادے کی وجہ سے توجہ حاصل کی۔

بعد ازاں انہوں نے اداکاری کی جانب رخ کیا اور کئی ڈراموں میں کام کیا، تاہم اداکاری کے ساتھ اب انہوں نے اپنا کاروبار کھولنے کا فیصلہ کیا اور وہ لاہور میں اپنا فوڈ بزنس شروع کر چکی ہیں۔

حال ہی میں صحیفہ نے انسٹاگرام پر ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اسٹاف میں محنتی پٹھان افراد کو رکھنا چاہتی ہیں کیونکہ انہیں پنجابی یا اردو بولنے والے لوگوں پر اعتماد نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر بڑی فالوونگ رکھنے کے باوجود اس طرح کی بات شیئر کرنا غیر ذمہ دارانہ سمجھا گیا اور ان کے اس بیان پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انٹرنیٹ پر صارفین صحیفہ جبار کے اس بیان پر سخت ردعمل دے رہے ہیں اور کچھ لوگوں نے تو ان سے معافی کا مطالبہ بھی کردیا۔ 

ایک صارف نے لکھا ’سب کو چاہیے کہ ان کا بائیکاٹ کریں کیوں کہ اب انہیں صرف پٹھان گاہکوں کی ضرورت ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ کسی ایک شخص کے ساتھ برا تجربہ ہونے کی بنیاد پر پوری برادری کو جج کرنا دراصل دقیانوسی سوچ ہے۔

ایک صارف نے یہ بھی لکھا ’تشہیر کے لیے نسل پرستی کا سہارا نہیں لینا چاہیے‘۔ 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول