Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے 11نئی سخت شرائط عائد کر دیں

Share It:



تجزیہ کار شہباز رانا نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے  11نئی سخت شرائط عائد کی ہیں جس کے بعد ان کی مجموعی تعداد 64 تک پہنچ گئی۔

انھوں نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام دی ریویو میں گفتگوکرتے ہوئے کہا ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے کامطالبہ کرتے ہوئے سخت اصلاحاتی روڈ میپ لازمی قراردیا گیا ہے ۔

اس نے صوبائی افسران کے اثاثوں تک بینکوں کو مکمل رسائی دینے کی شرط بھی عائد کی ہے۔مقامی کرنسی بانڈمارکیٹ کی رکاوٹوں پرجامع اسٹڈی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔عالمی ادارے نے کرپشن رسک والے 10محکموں کا ایکشن پلان شائع کرنے کی شرط عائد کی ہے،جس میں ترسیلات زر کے اخراجات اوررکاوٹوں کاجامع جائزہ بھی لیاجائے ۔

نیشنل کوآرڈی نیٹر لیفٹنٹ جنرل (ر) سرفراز کاکہناہے ہمارے پاس گروتھ پلان ہے ہی نہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا گروتھ پلان اس قابل نہیں  25کروڑ کی آبادی والے ملک کو ساتھ لے کرچل سکے،یہ دونوں بیانات موجودہ حکومت کاپیچھا کرتے رہیں گے،وہ جہاں جہاں شرائط کے نفاذ میں کامیاب نہیں ہورہی،آئی ایم ایف انکی  تاریخ میں توسیع دے رہاہے یا اس کے ساتھ نئی شرائط نتھی کررہاہے۔

عالمی ادارے کی نئی شرائط 4 مدوں کااحاطہ  کرتی ہیں،انسدادبدعنوانی اس کی توجہ کامرکز ہوگی۔شوگر، ایف بی آر اورگورننس سے متعلق اصلاحات بھی شرائط  میں شامل ہیں۔کامران یوسف نے بتایا امریکا نے پاکستان کو ایف 16کے پرزے اور جدید ٹیکنالوجی دینے کی منظوری دے دی۔

ٹرمپ حکومت نے اسے ایف 16طیارے اپ گریڈ کرنے کیلئے 686ملین ڈالر دینے کی منظوری دی ہے۔جس میں لنک سسٹمز ،کرپٹو فرافک ،تربیت اور لاجسٹک سپورٹ شامل ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول