Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آئی ایم ایف کا پاکستان سے پیٹرول اور ڈیزل فوری مہنگا کرنے کا مطالبہ

Share It:



بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے عالمی قیمتوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل فوری مہنگا کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان پیٹرول اور ڈیزل پر کسی قسم کی سبسڈی نہ دے، عالمی قیمتوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل فوری مہنگا کرے۔

آئی ایم ایف حکام نے پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں اضافہ فوری پاس کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل ڈویلپمنٹ لیوی کا 30 جون تک کا 1468 ارب روپے کا ہدف پورا کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق جولائی تا دسمبر 6 ماہ کے دوران پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں 822 ارب روپے جمع ہوئے، جولائی تا دسمبر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 60 فیصد سے زائد جمع ہوئی۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، ملک میں پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 15 مارچ تک 32 روپے فی لیٹر بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 153 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 186 روپے 47 پیسے ہونے کا امکان ہے جبکہ 15 مارچ تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 50 روپے سے زائد فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں ہائی اسپیڈ ڈیزل قیمت 93 ڈالر 2 سینٹ سے بڑھ کر 138 ڈالر فی بیرل پہنچنے کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت فی بیرل 79 ڈالر 14 سینٹ سے بڑھ کر 97 ڈالر 92 سینٹ ہو جائے گی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول