Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آئی ایم ایف کے دباؤ پر کیش اکانومی کم، ڈاکومنٹیشن بڑھانے کا فیصلہ، ٹیکس وصولی کے سخت اہداف مقرر

Share It:


وفاقی حکومت نے بین القوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر کیش اکانومی کم کرنے اور ڈاکومنٹیشن بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ تاجر دوست اسکیم کی ناکامی کے بعد حکومت نے ری ٹیل سیکٹر سے ٹیکس وصولی بڑھانے کے سخت اہداف مقرر کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے ری ٹیل سیکٹر میں کیش اکانومی میں کمی، ڈاکومنٹیشن بڑھانے کے مطالبے پر حکومت نے بڑے تاجر طبقے سے مارچ 2026 تک 517 ارب ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ری ٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، بڑے ری ٹیلرز سے جون 2026 تک 707 ارب روپے انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا، نان فائلر ری ٹیلرز کے خلاف جرمانے اور قانونی کارروائیاں کی جائیں گی۔

ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل رسید اور پی او ایس سسٹم لازمی بنانے کا منصوبہ ہے، سالانہ 50 کروڑ ٹرن اوور والے تاجروں کیلئے جون 2026 تک ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم لازمی قرار دیدی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے ٹیکس ریفنڈز کے بقایا جات محدود رکھنے کی شرط بھی عائد کر دی ہے حکام کے مطابق 38 فیصد بڑے ری ٹیلرز پر پوائنٹ آف سیل سسٹم نصب کر دیا ہے۔

اگلے 2 سال میں تمام 40 ہزار بڑے ری ٹیلرز پر پی او ایس سسٹم نصب کرنے کا ہدف ہے بینک اکاوٴنٹس اور یوٹیلیٹی بلز سے ری ٹیلرز کی ٹریکنگ کا پلان ہے۔

ٹیکس نہ دینے والے دکانداروں کی بجلی و گیس منقطع کرنے کی تجویز ہے ایف بی آر کی جانب سے فیلڈ آپریشنز اور سروے کا عمل تیز کر دیا گیا، رجسٹرڈ ری ٹیلرز کیلئے سہولت، نان رجسٹرڈ کیلئے دباوٴ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نئے ٹیکس ریٹرنز کی تعداد میں نمایاں اضافے کا پلان ہے جون 2026 تک 10 لاکھ نئے ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق مجموعی گوشواروں کی سالانہ تعداد 52 لاکھ سے بڑھ کر 70 لاکھ ہوگئی، نمایاں اثاثے ظاہر کرکے قابل ٹیکس آمدن کم ظاہر کرنے والے پکڑ میں آئیں گے، سیمنٹ اور شوگر سیکٹرز کی ریموٹ مانیٹرنگ کا عمل شروع کر دیا۔

ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس وصولی کا نظرثانی شدہ 13 ہزار 979 ارب ٹیکس ہدف مقرر کیا گیا ہے آئی ایم ایف کا صوبائی حکومتوں کی ٹیکس وصولیوں میں بہتری لانے پر زور دیا ہے۔

مارچ 2026 تک صوبائی ٹیکس وصولی 785 ارب روپے تک پہنچانے کا ہدف ہے۔ جون 2026 تک صوبائی ٹیکس وصولی 1190 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول