Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ، پاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا

Share It:

[ad_1]


اسلام آباد:

پاکستان نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ مناوگت ترکی میں مکسڈ ڈبلز میں ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا.

پاکستان کے اعصام الحق قریشی نے اپنی فرانسیسی پارٹنر میگالی جیرارڈ کے ساتھ مل کر آئی ٹی ایف ماسٹرز 40+ ورلڈ چیمپئن شپ مکسڈ ڈبلز کیٹیگری میں ایک اور گولڈ میڈل حاصل کیا ہے. 

ایک سنسنی خیز فائنل میں اعصام اور میگالی جیرارڈ نے جرمنی کی کیتھرینا راتھ اور اینڈریاس تھیوسن کو 7-5، 6-3 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا. 

مزید پڑھیں: ورلڈ چیمپئن شپ : پاکستانی ٹینس ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

میچ میں ڈرامائی تبدیلی دیکھنے میں آئی کیونکہ اعصام اور ان کے ساتھی پہلے سیٹ میں 5-2 سے نیچے تھے اور 7-5 سے جیت کیلیے شاندار واپسی کرنے سے پہلے۔ اس کے بعد وہ دوسرے سیٹ پر حاوی رہے، اور 6-3 سے فتح حاصل کی.

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر و قومی ٹینس سپر اسٹار اعصام الحق نے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے پاکستان کے لیے ایک اور طلائی تمغہ حاصل کرنے کی طاقت عطا کی. 

یہ فتح قوم کیلیے وقف ہے، یوم پاکستان (23 مارچ) کے موقع پر ایک خصوصی تحفہ، بین الاقوامی اسٹیج پر پاکستان کے پرچم کو بلند ہوتے دیکھ کر میرا دل فخر سے بھر جاتا ہے اور ملک کے جذبے کو تسلیم کرنے کے لیے یہ ایک عظیم جذبہ ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول