Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آئی پی ایل سے نکالے جانے پر مستفیض الرحمان کا ردعمل سامنے آگیا

Share It:


انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے خارج کیے جانے پر بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مستفیض الرحمان کو اسکواڈ سے ریلیز کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی سی سی آئی کی ہدایات کی روشنی میں یہ فیصلہ باہمی مشاورت اور طے شدہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا۔

بنگلا دیشی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مستفیض الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا جائے تو اس پر کیا کرسکتے ہیں؟۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل 2026 کی نیلامی کے دوران دسمبر 2025 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مستفیض الرحمان کو 9 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔

اس موقع پر انتہا پسند ہندو تنظیموں اور بعض سیاسی رہنماؤں کی جانب سے فرنچائز کے مالک شاہ رخ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جب کہ ایک بی جے پی رہنما نے انہیں غدار تک قرار دیا تھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول