Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آر ایس ایس کے نظریے پر چلنےوالی بی جے پی سرکار میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات غیر محفوظ

Share It:


آر ایس ایس کے نظریے پر چلنے والی بی جے پی سرکار  میں مسلمانوں کے  مذہبی مقامات غیر محفوظ ہیں جبکہ مودی کی ہندوتوا حکومت  نے مسلمانوں کی شناخت  ، مذہبی روایات اور مذہبی آزادی پر ایک اور وار کیا ہے۔

مسلمانوں کیخلاف بھارت میں  غاصب مودی کی  ریاستی سرپرستی میں   دہشت گردانہ کارروائیاں جاری ہیں، بھارتی جریدے  دی ٹیلی گراف انڈیا کے مطابق؛ اتر پردیش کے ضلع سنبھل کے رائے بزرگ گاؤں میں  ایک اور  مسجد کوشہید کر دیا گیا،  پچھلے چار ماہ میں ضلع سنبھل میں مسجد شہید کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے ،  مسجد کو  فوجی دستے اور بھاری پولیس کی نفری کی نگرانی میں  گرایا  گیا۔

دی ٹیلی گراف  نے رپورٹ کیا کہ مقامی افراد کا مؤقف ہے کہ   مسجد تقریباً 10سال پہلے تعمیر کی گئی تھی ، اتر پردیش کے ضلع  سنبھل  کی  انتظامیہ نے  تجاوزارت کا الزام لگا کر   مسجد  کو گرایا، رضاءِ مصطفیٰ مسجد  کو بھی  کچھ عرصہ پہلے  سنبھل انتظامیہ نے گرایا تھا۔

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے  مسجد کو گرانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ؛
رام مندر کی تعمیر کے بعد ضلع  ایودھیا   ترقی  اور روحانیت سے آگے بڑھ رہا ہے،  ضلع  سنبھل کو بھی کاشی اور ایودھیا شہر کی طرح بنایا  جائےگا، یوگی آدتیہ ناتھ   آر ایس ایس  کے نظریے  کے تحت  گجرات  کے قتل عام  کو پھر دہرانا چاہتا ہے۔ 

مودی سرکار میں  ہندوتوا انتہا پسندوں کا   مساجد گرانا مودی کی متعصبانہ پالیسیوں کا ثبوت ہیں، مسلم شناخت مٹانے کی سرکاری کوشش بھارتی سیکولرازم کے تابوت میں آخری کیل  ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول