Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آریان کے بعد شاہ رُخ خان کی بیٹی بھی قانون کی گرفت میں آگئی

Share It:


بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کوایک زرعی اراضی کی خریداری کے حوالے سے قانونی مشکل کا سامنا پڑ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا نے ممبئی کے علاقے علی باغ میں واقع ایک زرعی اراضی کی خریداری کی ہے اور اس کیلئے دستاویزات میں سہانا کو کسان ظاہر کیا گیا ہے۔

سہانا خان نے علی باغ میں یہ اراضی 12 کروڑ 91 لاکھ روپے میں تین بہنوں انجلی، ریکھا اور پریا سے خریدی ہے جو ان کی وراثت تھی۔ 

سہانا نے دو پلاٹ جنکی مجموعی مالیت 22 کروڑ تھی 2023 اور 2024 میں خریدے تھے۔ جبکہ یہ دونوں پلاٹ دیجاوو فارم پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر رجسٹرڈ کیے گئے ہیں جس کی مالک گوری خان کی والدہ اور بھابھی ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق خریداری کے وقت دستاویزات میں سہانا کو مبینہ طور پر فارمر (کسان) ظاہر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب انہیں قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول