Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آسام میں مودی سرکار کا ظلم بے نقاب، قبائلی حقوق مانگنے پر پولیس کی فائرنگ، 2 شہری ہلاک

Share It:



TANGLA, ASSAM, INDIA:

بھارتی ریاست آسام میں ایک مرتبہ پھر حالات سنگین صورت اختیار کر گئے ہیں، جہاں پولیس کی سخت کارروائی اور عوامی احتجاج کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد شہری زخمی ہو گئے۔

واقعہ آسام کے ضلع کاربی آنگ لانگ میں پیش آیا، جہاں قبائلی زمینوں پر سرکاری سرپرستی میں ہونے والی تجاوزات کے خلاف مقامی آبادی سڑکوں پر نکل آئی۔

عینی شاہدین اور بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے حکومت کی زمین پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ ان کی آبائی اور قبائلی زمینیں زبردستی چھینی جا رہی ہیں۔

مشتعل مظاہرین نے متعدد دکانوں کو آگ لگا دی جبکہ ایک بی جے پی رہنما کے گھر کو بھی نذرِ آتش کر دیا۔ اس دوران پولیس پر شدید پتھراؤ کیا گیا۔

بھارتی پولیس نے احتجاج کو طاقت کے زور پر دبانے کی کوشش کی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

پولیس اور شہریوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دو افراد جان سے گئے، جبکہ 40 پولیس اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

صورتحال قابو سے باہر ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بھی معطل کر دی گئیں تاکہ اطلاعات کی ترسیل روکی جا سکے۔

آسام کے وزیر اعلیٰ نے حالات پر قابو پانے کے لیے اضافی پولیس اور نیم فوجی نفری تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی صدیوں پرانی قبائلی زمینوں کے تحفظ کے لیے سراپا احتجاج ہیں، مگر مودی حکومت اور ریاستی انتظامیہ عوامی مطالبات سننے کے بجائے طاقت، کرفیو اور انٹرنیٹ بندش کے ذریعے آواز دبانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول