Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آسان خدمت سنٹر میں شہریوں کو 100 سے زائد خدمات فراہم کی جائیں گی، وفاقی وزیر

Share It:



اسلام آباد:

وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق آذربائیجان کے ماڈل پر پہلا آسان خدمت سینٹر اسلام آباد میں بنے گا اور پوری کوشش ہوگی کہ 90 روز میں اس کا باقاعدہ افتتاح کیا جاسکے جہاں شہریوں کو 100 سے زائد خدمات فراہم کی جائیں گی۔

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر احد چیمہ کی صدارت میں آسان خدمت مرکز کے حوالے سے اہم اجلاس  ہوا، جس میں وزارت آئی ٹی، سی ڈی اے سمیت دیگر اداروں نے تفصیلی بریفنگ دی۔

احد چیمہ نے کہا کہ آسان خدمت مرکز میں شہریوں کو 100 سے زائد خدمات فراہم کی جائیں گی، ایف بی آر، سی ڈی اے، اسلام آباد پولیس سمیت 10 سے زائد ڈپارٹمنٹس اس میں شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وزارت خارجہ کی سروسز بھی اس میں شامل کی جائیں اور آذربائیجان کی حکومت اس میں ہمیں مکمل تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ اسلام آباد میں پی ڈبلیو ڈی کی عماعت میں اس سینٹر کو بنانے کی تجویز زیرغور ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ ہفتے حتمی تجاویز دیں تاکہ اس پر جلد از جلد کام شروع ہو۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول