Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آسٹریلوی ٹیم نے ایشیز سیریز میں منفرد ریکارڈ بنالیا

Share It:


آسٹریلوی ٹیم نے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں منفرد ریکارڈ بنالیا۔

گابا میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے پہلی اننگز کے 334 رنز کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 511 رنز بنائے۔

اس اننگز کی خاص بات یہ تھی آسٹریلیا کے تمام 11 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل ہوئے۔

یہ آسٹریلوی ٹیم کا مجموعی طور پر تیسرا اور 1882 سے کھیلی جانے والی ایشیز سیریز میں پہلا موقع ہے جب تمام 11 کھلاڑیوں نے ڈبل فیگرز میں رنز بنائے ہوں۔

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم 1948 میں بھارت کے خلاف اور 1992 میں سری لنکا کے خلاف یہ کارنامہ سر انجام دے چکی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ تمام بلے باز ڈبل فیگرز میں تو داخل ہوئے لیکن کوئی سنچری اسکور نہ کرسکا۔

کسی بلے باز کی سنچری کے بغیر 511 رنز کسی بھی ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں پانچواں سب سے بڑا مجموعہ ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول