Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا

Share It:



کراچی:

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 2026 کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں دو مرحلوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کھیلی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک کھیلی جائے گی جو بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 سے قبل ہوگی۔

ورلڈ کپ کے بعد دوسرے مرحلے میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 13 سے 19 مارچ تک شیڈول ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سیریز کے مقامات اور تفصیلی شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے 3 جون کو ایک آن لائن پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے مجوزہ دورے پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ جھے یقین ہے کہ یہ پاکستان کا ایک اور شاندار دورہ ہوگا۔ پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے کیلنڈر کا ایک اہم حصہ ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم نے نومبر 2024 میں آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا جہاں محمد رضوان کی قیادت میں گرین شرٹس نے ون ڈے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر کے 2002 کے بعد آسٹریلیا میں پہلی تاریخی سیریز جیتی تھی۔

تاہم میزبان آسٹریلیا نے بعد میں ٹی ٹوئنٹی سیریز 3-0 سے اپنے نام کر کے بدلہ چکا لیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول