Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آسٹریلیا نے لگاتار تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دیکر ایشز سیریز اپنے نام کرلی

Share It:


آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 82 رنز سے ہرایا۔ میزبان ٹیم نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 435 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم انگلش ٹیم 352 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

انگلینڈ کی دوسری اننگز میں زیک کرالی 85، جیمی اسمتھ 60 اور وِل جیکس 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے میچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 371 اور دوسری اننگز میں 349 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ پہلی اننگز میں 286 رنز تک محدود رہی تھی۔

اس کامیابی کے ساتھ آسٹریلیا نے پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل ایشز سیریز میں انگلینڈ کے خلاف تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 26 دسمبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول