Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

’آپ مجھے بھکاری کے طور پر پیش کررہے ہیں‘، سینئر اداکار یوٹیوبرز پر برس پڑے

Share It:



پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار راشد محمود نے یوٹیوبرز کے رویے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کسی کی ضرورت نہیں، میرا انٹریو لینے مت آیا کریں۔ 

 

راشد محمود پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے ایک سینئر اداکار ہیں، جنہوں نے بے شمار پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کلاسک ٹی وی شوز جیسے شاہین، نظام، کاجل گھر، اندھیرا اجالا، مرزا غالب، ریاست، محبت روٹھ جائے تو اور دیگر میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 

وہ زیادہ تر منفی کرداروں کے لیے جانے جاتے ہیں جب کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا ہے۔

https://www.facebook.com/rashid.mahmood.42526/videos/koi-mayray-pas-na-aiymujhay-apki-well-wishingki-rati-bar-zrorat-nahienhay/2778823055793284/

راشید محمود اکثر سماجی، سیاسی اور میڈیا کے مسائل پر آواز بلند کرتے ہیں۔

چند روز قبل، اداکار راشد محمود نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنی بیماری کی تمام تفصیلات بتادیں اور مداحوں سے صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کردی۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پیغام میں اداکار نے بتایا کہ میں 21 دن سے بستر پر تھا، اس دوران جناح اسپتال سے میرے علاج کا آغاز ہوا اور پھر مختلف ڈاکٹرز کے وزٹ کیے۔

حال ہی میں، انہوں نے اپنے فینز کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ڈیجیٹل کریئیٹرز کے ویوز کے لیے غلط طریقے سے پیش کرنے کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ درخواست ایک غمگین دل کے ساتھ تمام یوٹیوبرز سے کر رہا ہوں جنہوں نے اپنے چینلز کھولے ہیں، براہ کرم میرے پاس نہ آئیں، مجھے آپ کی ضرورت نہیں اور نہ ہی آپ کی مالی مدد کی۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ مجھے اپنے ویوز اور چالاکیوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں، آپ مجھے ایسے پیش کر رہے ہیں جیسے میں بے بس ہوں اور مالی مدد کی درخواست کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے انٹرویوز عام ہیں، لیکن آپ جو ہیڈ لائنز لگاتے ہیں وہ ٹوئسٹ کی ہوئی ہوتی ہیں، آپ مجھے بھیک مانگنے والے کے طور پر پیش کر رہے ہیں، حالانکہ میں نے کسی سے ایک پیسہ بھی نہیں مانگا۔

سینئر اداکار کا مزید کہنا تھا کہ آپ مجھے غریب ظاہر کر رہے ہیں اور میری عزت کو مسخ کر رہے ہیں، میں ٹھیک ہوں گا، اللہ مجھے صحت مند کرے گا؛ میں پہلے ہی بہتر ہو رہا ہوں۔ میرے پاس نہ آئیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول