Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اجرک والی نمبر پلیٹ ڈوبنے سے بچائے گی، طلحہ انجم نے سندھ حکومت پر طنز کے تیر چلا دیئے

Share It:


گلوکار طلحہ انجم نے کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد سندھ حکومت پر طنزیہ تبصرہ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ 

کراچی میں ایک روز قبل ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث شہر کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ دوپہر میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث دفتروں اور اسکولوں سے واپس آنے والی کئی گاڑیاں اور وین بند ہوگئیں لوگ سڑکوں پر جمع ہونے والے کئی فٹ پانی میں گھنٹوں پھنسے رہے اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانی میں پھنسے بچوں اور خواتین کو سڑکوں پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کیا جبکہ مختلف فلاحی اداروں کے اہلکار بھی شہریوں کی مدد کرتے دکھائی دیئے۔ 

ایسے میں جہاں شہری اس صورتحال پر تبصرے کر رہے ہیں وہی فنکار بھی اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ مشہور ریپر طلحہ انجم نے بھی کراچی کی حالیہ بارشوں اور اس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر تبصرہ کیا ہے جو سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

طلحہ انجم نے ایکس پر تبصرہ کرتے ہوئے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’کراچی والوں آپ نے گھبرانا نہیں ہے اجرک والی نمبر پلیٹ آپ کی گاڑی یا بائیک کو ڈوبنے نہیں دے گی‘۔

طلحہ کی اس پوسٹ پر ایکس صارفین نے بھرپور تبصرے کیے اور سندھ حکومت پر تنقید کرتے نظر آئے۔  

 

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول