Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اداکارہ در فشاں کا وزن زیادہ ہونے کی تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

Share It:


معروف اداکارہ در فشاں سلیم نے حال ہی میں اپنے وزن اور شوبز انڈسٹری میں پیش آنے والے تجربات پر کھل کر بات کی ہے۔

در فشاں انڈسٹری میں اپنے منفرد انداز، جاندار اداکاری اور خوبصورتی کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔

وہ دلربا، بھڑاس، کھائی، جیسا آپ کی مرضی، عشق مرشد، پردیس اور کئی دیگر مشہور ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔

ایک پوڈ کاسٹ میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ انڈسٹری میں ایک ’’اوور ویٹ‘‘ (موٹی) اداکارہ کے طور پر کام کرنا ان کے لیے کیسا رہا۔

جس پر اداکارہ کہا کہ وہ کبھی بھی اپنے موٹاپے کے حوالے سے غیر یقینی کا شکار نہیں رہیں۔ اس لیے نہ تو یہ مشکل تجربہ تھا اور نہ ہی سب سے آسان، مگر وہ پہلے دن سے اس بات پر قائم تھیں کہ وہ خود کو بدلے بغیر کام کریں گی۔

در فشاں کا مزید کہنا تھا کہ فٹ ہونے کا مطلب دبلا پتلا ہونا نہیں ہے، بلکہ صحت مند ہونا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں تسلیم کرتی ہوں کہ میرا جسمانی سانچہ قدرتی طور پر چوڑا ہے اور میں ہمیشہ ایسی ہی رہیں گی۔

در فشاں نے مزید کہا کہ وزن کا بار بار کم یا زیادہ ہونا نہ ممکن ہے اور نہ ہی وہ اسے اپنا لائف اسٹائل بنا سکتی ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول