Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اداکارہ سارہ عمیر نے شادی کے نو سال بعد شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی

Share It:


اداکارہ سارہ عمیر نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے نو سال بعد ان کی اور شوہر محسن طلعت کی راہیں جدا ہوچکی ہیں۔

ماضی کی معروف اداکارہ نے یہ بات حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران بتائی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔

سارہ عمیر حال ہی میں رئیلٹی شو تماشا سیزن 4 میں بھی نظر آئیں، تاہم رواں ہفتے نشر ہونے والی قسط میں وہ شو سے باہر ہوگئیں۔ سارہ نے کہا کہ ان کی والدہ چاہتی تھیں کہ وہ ’تماشا‘ میں شرکت کریں تاکہ وہ یہ جان سکیں کہ ان میں صبر کتنا ہے اور وہ مشکل حالات کا مقابلہ کس طرح کرسکتی ہیں۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ ’تماشا‘ میں شمولیت کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ انہیں اپنی ذاتی زندگی کے مسائل سے بریک چاہیے تھا۔ چونکہ ان کا اور ان کے سابق شوہر کا تعلق ایک ہی شعبے سے تھا، اس لیے دونوں اکثر ایک دوسرے کے سامنے آجاتے تھے، جس سے کشیدگی بڑھتی رہی۔

سارہ عمیر نے مزید بتایا کہ ان کی طلاق تماشا میں شرکت سے چند ہفتے قبل ہی ہوگئی تھی۔ اس وقت وہ ایک مشکل دور سے گزر رہی تھیں اور ایک سنگل پیرنٹ ہونے کے ناتے کئی رکاوٹوں اور ذہنی دباؤ کا سامنا کر رہی تھیں، اس لیے سکون ان کے لیے بہت ضروری تھا۔

ایک پرانے انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کی سابق شوہر محسن طلعت سے ملاقات اُس وقت ہوئی جب وہ صرف 17 برس کی تھیں اور محسن کی عمر 27 سال تھی۔ یہ ایک محبت کی شادی تھی جو تقریباً 20 سال پر محیط تعلق کے بعد نو سالہ ازدواجی زندگی پر اختتام پذیر ہوئی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول