[ad_1]
اسلام آباد:
ایرانی سفیر نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں فتح کا جشن منانے کے موقع پر پاکستان کی جانب سے بھرپور حمایت پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کی تاریخی اور فیصلہ کن فتح کے موقع پر پاکستانی حکومت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پورے عزم کے ساتھ لڑنے کے بعد ایک منصفانہ اور طاقتور جنگ بندی دشمن پر نافذ کرنے میں باوقار کامیابی حاصل کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان کی طرف سے دی جانے والی غیر متزلزل حمایت کو ایرانی قوم کبھی نہیں بھولے گی۔
At this historic and momentous juncture, as the great nation of Iran celebrates a dignified and decisive victory—culminating in the imposition of a just and powerful ceasefire upon the belligerent adversary—I wish to extend my heartfelt appreciation to the government and people…
— Reza Amiri Moghadam (@IranAmbPak) June 25, 2025
رضا امیری مقدم نے کہا کہ جب صہیونی حکومت نے ایران کے خلاف جارحیت کی تو پاکستان نے برادر مسلم ملک اور دوست ایران کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے اس مشکل گھڑی میں باوقار اور اصولی موقف اختیار کیا، جس پر وہ تہ دل سے شکر گزار ہیں۔
ایرانی سفیر نے صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، قومی اسمبلی و سینیٹ کے ارکان، علما، سیاسی جماعتوں اور میڈیا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام حلقوں نے جس جرأت مندی اور اصولی موقف کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔
انہوں نے وزارت خارجہ پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا، جس نے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم سمیت مختلف بین الاقوامی فورمز پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مسلسل اور مضبوط حمایت کا اظہار کیا۔
رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کی اقوام تاریخ میں بھائی چارے اور یکجہتی کی علامت رہی ہیں۔ ایرانی عوام پاکستانی قوم کی اس تاریخی حمایت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی فتح مسلم امہ کی تاریخ میں ایک قابلِ فخر، طاقتوراور حق کی فتح کی علامت کے طور پر ہمیشہ زندہ رہے گی۔
[ad_2]
Source link